بلاول بھٹو روس کے دو روزہ دورے پر روانہ

روسی ہم منصب سے ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوگی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بروز اتوار 29 جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ دورے کے دوران روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہيں۔

بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات شیڈول ہے۔ اہم ملاقات ميں دونوں وزرائے خارجہ پاک روس تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے۔

اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

russia visit

PAKISTAN FOREIGN MINISTER BILAWAL BHUTTO ZARDARI

Tabool ads will show in this div