’’سوچ رہا ہوں گاؤں واپس چلا جاؤں‘‘

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جواب

شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہی بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔

فلم نے تین دنوں میں دنیا بھر میں 300 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ صرف 4 روز میں وہ بھارت میں 212 کروڑ کماچکی ہے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران لوگوں نے ان سے سلمان خان سے پٹھان کی بلاک بسٹر کمائی سے متعلق سوالات پوچھے۔شاہ رخ نے ان تمام مضحکہ خیز سوالات کے جوابات ایک ایک کر کے دیئے۔

شاہ رخ خان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کسی تشہیری مہم کے بغیر پٹھان اتنا تہلکہ مچا رہی ہے۔

جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ شیر انٹرویو نہیں دیتے تو اس بار میں بھی دوں گا۔ ذرا جنگل میں آکر دیکھ لو۔

کنگ خان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ پٹھان کے ریکارڈز دیکھنے کے بعد آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟

شاہ رخ خان نے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ سوچ رہا ہوں گاؤں واپس چلا جاؤں۔

Shah Rukh Khan

Pathaan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div