موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا، شاہد خاقان عباسی

خامیوں کی نشاندہی کا مطلب یہ نہیں کہ نئی جماعت بنارہے ہیں، سابق وزیراعظم
Jan 28, 2023
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار ہے موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا، خامیوں کی نشاہدی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں سیمینار کرنا اور موجودہ نظام میں خامیوں کی نشاہدی کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل تلاش کرے، آج ملک میں مشکلات ہیں لیکن پھر بھی اقتدار حاصل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کا مقصد موجودہ نظام کو جگانا ہے، جب تک صیح معنوں میں جمہوریت نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

shahid khaqan abbasi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div