لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نگراں حکومت کی ہدایت پر لاہور کے اسکولز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کیلئے گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق طلباء پر اسکول میں اور اساتذہ پر کلاس میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تعلیمی اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں تمام سربراہان کو منشیات سے محفوظ اسکول کا سرٹیفیکٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرگ کنٹرولر اسکولز کے دورے کریں گے، منشیات کی چیکنگ کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈرگ کنٹرولر کے نام اور رابطہ نمبر تمام نجی و سرکاری اسکولز میں آویزاں ہوں گے۔

schools

drugs

PUNJAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div