روپے کی تاریخی بےقدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 271 روپے کا ہوگیا

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 32.93 روپے جب کہ اوپن بینک میں 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا فیصلہ کی، اس کے ساتھ ہی روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہفتے (28 جنوری 2023) کو بینکوں میں ڈالر کی لین دین تو نہیں ہوئی لیک اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے روز ڈالر 271 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔

FOREX Rates

Dollar rates

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div