مریم نواز کا مفتاح اسماعیل سے متعلق بیان

عمران خان کو سزا قانون فطرت سے ملے گی، مریم نواز

Breaking: Maryam Nawaz kay jahaz kay andar kay exclusive manazir sirf SAMAA par | SAMAA TV

چیف آرگنائزر بننے کے بعد سما کو سب سے پہلا انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز شریف سے جب پارٹی کو متحرک کرنے اور اراکین کو متحد کرنے سے متعلق سوال کیا تو مریم نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، تاہم مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی، پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگا، مکافات عمل کہلائے گا۔

والد سے جذباتی لگاؤ اور مریم

والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ لندن میں والد کے پاس دن رات پلاننگ اورٹریننگ کا موقع ملا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، نواز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں، حتمی واپسی فلائٹ بکنگ پر ہی سامنے آئیگی۔

مریم نواز شریف کے مطابق نواز شریف اور پارٹی کی گائیڈ لائن کے ساتھ عہدے کو سنبھالا ہے۔ میری ٹریننگ نواز شریف نے کی ہے، جہاں غلطی ہو یا جذباتی ہو جاؤں تو وہ میری اصلاح کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اہم ذمہ داری دی، نواز شریف نئے خیالات اور آئیڈیاز کو ویلکم کرتے ہیں،پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔

MARYAM NAWAZ

shahid khaqan

LONDON VISIT OF MARYAM

MIFTAH ISMAIL PMLN

تبولا

Tabool ads will show in this div
Mahruf Siddiqui Jan 30, 2023 11:00pm
Samaa Reporting is Excellent But Aeroplane is not of PIA . Our Leader came on PK-264 by PIA flight but in Video Saudian Airline Plane is shown.

تبولا

Tabool ads will show in this div