بھارتی فضائیہ کی نااہلی؛ فضائی مشقوں کے دوران 2 جنگی طیارے ٹکراگئے
تباہ ہونے والے طیاروں میں سے ایک میراج 2000 جب کہ دوسرا سخوئی 30 جنگی طیارہ تھا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائی مشقوں کے دوران 2 جنگی طیارے ٹکرا گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے مورینہ کے علاقے کولاراس کے قریب بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں سے ایک میراج 2000 جب کہ دوسرا سخوئی 30 جنگی طیارہ تھا۔
دونوں طیاروں نے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی جہاں فضائی مشقیں کی جارہی تھیں۔
بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے وقت دونوں طیاروں میں مجموعی طور پر 3 پائلٹ سوار تھے، جن میں سے ایک ہلاک جب کہ 2 زندہ بچ گئے ہیں۔
انڈین ایئرفورس کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔