کراچی : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ڈاکو کی شناخت کیلئے تفتیش جاری ہے، پولیس

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 10 سے زائد شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

KARACHI DACOIT KILLED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div