پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ جانے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے
فواد کو پہلے گرفتار کرلیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں،پرویزالہٰی
چوہدری پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ جانے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے۔ فوادچوہدری کی گرفتاری کو درست قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو میں پرویزالہٰی نے کہا فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کرلیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔
اس سے قبل ق لیگ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی ۔ اب دیکھو کیا حال ہے۔
اتحادی جماعت پر دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد پرویزالہٰی نے یوٹرن لے لیا اور بیان پر فوادچوہدری اور ان کے اہلخانہ سے معذرت کرلی۔
PTI
PERVEZ ELAHI
AUDIO LEAKE
تبولا
Tabool ads will show in this div