گھریلو ملازماؤں نے شادی کے گھر سے 1 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ لی

نامعلوم خاتون کو متاثرہ خاندان نے 3 دن پہلے ہی کام پر رکھا تھا

لاہور کےعلاقے سبزہ زار میں دو گھریلو ملازمائیں گھر کا صفایا کرگئیں، 60 تولے سونا اور پانچ لاکھ نقدی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات میاں طاہر نامی شہری کے گھراس وقت ہوئی جب وہ اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب کے لیے مسجد وزیر خان گئے۔

سونیا اور اس کے ساتھ نامعلوم خاتون کومتاثرہ خاندان نے تین دن پہلے ہی گھریلو کام کاج کے لیے رکھا تھا، دونوں خواتین نکاح کی تقریب سے بہانہ بناکر گھر آئیں اورالماریاں توڑ کرساٹھ تولے سونے کے زیورات اور پانچ لاکھ روپے نقدی لیکرفرار ہوگئیں۔

دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے فنگر پرنٹس اوردیگر شواہد کی مدد سے ملزمہ خواتین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Crime

لاہور

Tabool ads will show in this div