عمران خان کا سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی پلاننگ کا الزام

سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے،سابق وزیراعظم

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی پلاننگ کا الزام لگادیا۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کا پلان سی بنا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے۔ سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ میرے خلاف استعمال کیا جا رہاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید بتایا کہ جب مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ قتل کی سازش ہوئی ہے تو میں نے ویڈیو بناکر باہر بھجوائی، ویڈیو میں بتایا کہ یہ چار لوگ ہیں جو سازش میں شریک ہیں۔

پلان بی میں انھوں نے توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرنا تھا، میرے خلاف پوری سازش کی، توہین مذہب کی مہم چلائی، یہ اپنے پلان میں تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر زندگی اور موت اللہ دینے والا ہے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اب ان کا پلان سی بنا ہوا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، قوم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کے بدترین مخالفین پر مشتمل فاشسٹ حکومتیں ان کے ساتھ سیاسی مخالفین کی بجائے غداروں جیسا سلوک کر رہی ہیں۔ ملک اس وقت بے شمار بحرانوں میں گھرا ہوا ہے مگر حکومت عوام کو قیادت کا فیصلہ کرنے دینے کے بجائے اسے منظر سے ہٹانا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جا رہے ہیں۔ غطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کرایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنے ملک کی آزادی کیلئے لڑتا رہوں گا، سب کو اپیل کرتا ہوں کہ آپ نے آنے والےدنوں میں جدوجہد کیلئےکھڑا ہونا ہے، دو ہفتےمیں اپنے پیروں پرکھڑا ہوجاؤں گا اور آپ کیساتھ نکلوں گا۔

پاکستانیوں کی دولت کی قدر میں کمی، چوروں کی دولت میں اضافہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدر گرنے لگی ہے۔ پاکستانیوں کی دولت میں کمی ہورہی ہے جبکہ چوری کرنے والوں کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 12 فیصد پر تھی۔ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی 35 فیصد پر جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 110 ڈالر فی بیرل تھا جبکہ پاکستان میں پٹرول 150روپے، ڈیزل145 روپے لیٹر تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل اب 85 ڈالر ہے مگر اس کے باجود ڈیزل اورپٹرول 50،50روپے فی لیٹرمزید مہنگا ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شرح مہنگائی 12سے 35 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھی اور تیل کی قیمتیں 45سے50 فیصد پرجائے گی، ہمارے دور میں بجلی16روپے آج 36روپے یونٹ ہے، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 8 روپے جبکہ گیس کی قیمتوں میں مزید 47 فیصد اضافہ ہوگا۔

PPP

PTI

ASIF ALI ZARDARI

IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div