مہنگی مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، راولپنڈی میں پولٹری فارم لوٹ لیا

ڈاکو مالک اور ملازمین کو واش روم میں بند کرکے 5 ہزار مرغیاں لے گئے

قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، ڈاکوؤں نے مہنگی مرغی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

راولپنڈی کے علاقے ٹبی سیداں میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولٹری فارم مالک کے مطابق 12 نقاب پوش ڈاکو تین گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلز پر سوارہوکر آئے تھے اورہمیں واش روم میں بند کرکے 5000 مرغیاں نکالیں اور فرار ہوگئے۔

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فارم مالک کے بیان پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔

راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد دکاندار من مانے ریٹ پر چکن فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو غریب آدمی خصوصاً دیہاڑی والوں کے لیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

Crime

Rawalpindi

dacoity

POULTRY FARM DACOITY

Tabool ads will show in this div