آسٹریلیا میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سجل علی کی فلم کی نمائش

فلم کی نمائش 26 جنوری سے جاری ہے
<p>screenshot</p>

screenshot

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم What’s Love Got To Do With It کا آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں پریمیئر ہوا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ کی کہانی ایک پاکستانی اور برطانی خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسے سمندر پار رہتے ہوئے رشتوں کی تلاش کی جاتی ہے اور نئے رشتے بنائے جاتے ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں پاکستان اور برطانیہ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم میں پاکستان، بھارت اور برطانیہ سے تعلق رکھنے اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں شبانہ اعظمی، سجل علی، شہزاد لطیف، لِلی جیمز اور ایما تھامپسن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

جمائمہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے منفی تاثر کو ختم کرکے ایک ایسے چہرے کو دنیا کے سامنے لائے گی جس میں بے شمار ثقافت اور خوشیوں کے رنگ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسے پاکستان کی منظر کشی ہے کہ جیسا پاکستان میں نے 20 سال کی عمر میں دیکھا۔

جمائمہ نے اس فلم کو پاکستان کے نام اپنا ’’لو لیٹر‘‘ قرار دیا ہے۔

What’s Love Got To Do With It

Tabool ads will show in this div