نگران حکومت خیبر پختونخوا نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلا لی

زمان پارک میں تعینات 50 کے پی پولیس اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا

محکمہ داخلہ لاہور کی درخواست پر خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلا لی۔

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے بھیجے گئے کے پی پولیس کے اہلکار واپس بلا لئے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس کی واپسی محکمہ داخلہ لاہور کی درخواست پر کی گئی ہے، عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں کے پی پولیس کے 50 اہلکار تعینات تھے، جنہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک سے سیکیورٹی واپس لینے کیلئے خط نہیں لکھا گیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ضرورت کے مطابق کی سیکیورٹی رہے گی، ان کے ساتھ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی غیر ضروری تھی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div