شہناز گل کی سالگرہ پر اداکارہ کو دلچسپ وش کس نے کیا؟

شہناز گل کیلئے داد، دادی کی جانب سے ڈھیروں دعاؤں کا تحفہ
<p>Instagram</p>

Instagram

بگ باس میں شرکت کرنے والی شہناز گل نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے مختلف پوسٹ شیئر کیں، اداکارہ کے دادا اور دادی نے خوبصورت انداز میں ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

بگ باس ریالٹی شو سے مقبول ہونے والی شہناز گل، جن کا منفرد پنجابی انداز سب کو ہی بھاتا ہے۔ شہناز گل نے جہاں اپنی برتھ ڈے کے جشن کو اپنے کولیگز کے ہمراہ منایا، وہیں ان کے دادا، دادی نے پوتی کو سالگرہ کی مبارکباد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔

شہناز گل کے دادا اور دادی نے پنجابی زبان میں سالگرہ کی مبارک اور اداکارہ کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔ شہناز نے اپنے دادا، دادی کی خوبصورت ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں شہناز گل بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ ایس کے فلمز کی جانب سے بھی فلم کے بی ٹی ایس کو شیئر کرتے ہوئے شہناز کو سالگرہ کی مبارک دی گئی ہے۔

Bollywood

Shehnaaz Gill

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan

Shehnaaz Kaur Gill

Tabool ads will show in this div