مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہیں، طارق بشیر چیمہ

بھونڈے طریقے سے مرکزی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں ہوسکتا،طارق بشیر چیمہ

رہنما مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہیں۔ بھونڈے طریقے سے کسی پارٹی کی مرکزی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

چوہدری سالک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جو کل تک پی ٹی آئی میں ضم ہونے جارہے تھے آج پارٹی سربراہی کیلئے سامنے آرہے ہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ دس دن بعد ق لیگ کا مرکزی اجلاس بلایا گیا ہے، پتہ چل جائے گا کتنے لوگ چوہدری شجاعت کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ق کی ورکنگ کونسل اجلاس میں پرویز الہیٰ کو مسلم لیگ ق پنجاب کا بلا مقابلہ صدر بنا دیا گیا۔ ق لیگ کی جنرل کونسل اجلاس میں مرکزی، چاروں صوبائی پارٹی عہدیداران، رہنما، اور آزاد کشمیر سے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

PERVEZ ELAHI

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div