چوہدری پرویزالہٰی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی حمایت کردی

عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں، پرویزالہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔ 4،5 قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی۔ اب دیکھو کیا حال ہے۔ اسلم اقبال کے سارے کام ہورہے ہیں اور لاہور کے کام بند ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا۔ ایک سال اور کام کرتے تو یہاں سے ن لیگ کا نام مٹ جاتا، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھے کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔

ان کا کہنا تھا اللہ کے کرم اور عمران خان کے اعتماد سے وزارت اعلیٰ ملی، عمران خان اب بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔

PTI

PERVEZ ELAHI

Fawad Chodhary

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div