ملکی زرمبادلہ ذخائر9 سال میں پہلی بار 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر صرف 3 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے5.77 ارب ڈالر ملاکر زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 9.45ارب ڈالر ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کم ہو کر 3 ارب 67 کروڑ امریکی ڈالر رہ گئے۔

خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر فروری 2014 کے بعد پہلی بار 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔

دوسری جانب پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف 9 ویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کریں گے۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے تصدیق کردی۔

آئی ایم ایف کا مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد 9 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

FOREIGN RESERVES

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div