بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

مصدق ملک کنوینر ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پاکستان میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کنوینر ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پیر کی صبح سے ہونیوالے بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

مزید جانیے: سردیوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن کی وجوہات کیا؟

وزارت توانائی نے تحقیقاتی کمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سابق وفاقی سیکریٹری عرفان علی، اختر حسین میو اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر ندیم ملک تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی طویل پاور بریک ڈاؤن کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

مزید جانیے: ملک بھر میں 16 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی جزوی بحالی شروع

پیر کی صبح تقریباً 7 بجے سے ملک بھر میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں لوگ تقریباً 24 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے تھے۔

پاکستان

ELCTRICITY BRACKDOWN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div