کراچی کا کیپری سینما فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے بند
فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا کیپری سینما بند ، اب یہ سیمنا گھر 2 فروری تک بند رہیگا۔
کراچی کا کیپری سینما گھر کچھ دن کے لئے بند ہوگیا ۔ اس حوالے سے سوشل میٖڈیا پر کیپری سینما کی انتظامیہ نے فلمی شائقین کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔
کیپری سینما کے جنرل میجنر عزیزخٹک نے سما ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ ہوتی تو سینما ویران ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ڈھائی مہینے تک سینما گھروں کو سہارا دیا پھرہالی وڈ کی فلم اوتار: دی وے آف واٹر ریلیز ہوئی۔ اس کی وجہ سے بھی سینما گھروں میں کچھ رونق رہی ۔ تاہم اس کے باوجود اب ان کے پاس کوئی نئی فلمیں نہیں جو وہ فلمی شایقین کو دیکھا سکیں ۔ عزیز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ پاکستانی پروڈیوسرز کیا سوچ رہے ہیں ؟؟ان کا کہنا تھا اس وقت بھی تقریبا 25 سے 30 فلمیں تیار ہیں لیکن فلم پروڈیوسر کیوں عید کا انتظار کرتے ہیں ؟ اگر صرف عید پر ہی فلمیں لگائی جائیں گی تو سال کے باقی مہینے کیا کیا جائے گا۔ ؟ سینما کو کیسے چلایا جائے ؟؟ْ
کیپری سینما بند کرنے کی وجہ ؟؟
کراچی کا پرانا سینما گھر کیپری سینما جو تقریبا 3 برس تک کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث بند رہا ۔جب سینما گھر کھلا ہے تو اس میں لگانے کے لئے فلموں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ عزیز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگ نئی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس وقت فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے کیپری سینما میں فلمی شائقین نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ جس تعداد میں لوگ فلمیں دیکھنے آرہے ہیں وہ انتہائی کم تعداد ہے، اسی لئے بجٹ نہ پورا ہونے کے سبب سینما گھر کو بند کردیا گیا ہے ۔ اگر نئی فلمیں آئیں گی تو لوگ انہیں دیکھنے کے لئے آئیں گے ۔
پاکستانی فلموں کی پروڈکشن کم ہونےکے سبب سینما گھروں کے بزنس متاثر
عزیز خٹک کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں بالی وڈ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی تھیں،تو لوگ فلمیں دیکھنے آتے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سینما گھروں کو چلانے کے لئے پاکستانی فلموں کی پرڈوکشن ناکافی ہے ۔ لوگ ہالی وڈ یا بالی وڈ کی فلموں کو پسند کرتے ہیں ۔ کچھ نئی پاکستانی فلموں نے بھی اچھا بزنس کیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی مزید فلمیں نہ ہونے کی سبب اب کو سینما گھر میں کن فلموں کو پیش کریں یہ سوالیہ نشان ہے ؟؟؟