اتحادی قائدین کا مشکل فیصلوں میں مل کر حکومتی اقدامات کا دفاع کرنے پر اتفاق

موجودہ معاشی حالات میں مشکل فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

ملاقات میں شہبازشریف نے اتحادیوں کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور مشکل معاشی حالات کا بتایا۔ مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کیا گیا کہ مجبوری میں مشکل اور سخت معاشی فیصلوں کا دفاع ملکر کیا جائے گا۔

معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے اور اس کیلیے وزیراعظم پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں مشکل فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلیوں کے ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کے پی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

PAKISTAN DEMOCRATIC MOVEMENT (PDM)

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div