نہ ٹی وی نہ فلم ،سرمد کھوسٹ نظر آئیں گے اب یوٹیوب پر

فلمیں بنانے میں بہت وقت لگتا ہے ، جو فلمیں میں بناتا ہوں وہ یہاں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاتیں ، سرمد کھوسٹ
<p>انسٹاگرام</p>

انسٹاگرام

سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تین مختلف شوز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ ان شوز میں ادب ، کامیڈی اور کچن پر مبنی شوز شامل ہونگے۔

پاکستان کے باصلاحیت فنکار سرمد کھوسٹ نے اپنے ٹیلنٹ کو یوٹیوب چینل Khoosat Films پر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ جیسی فلمیں وہ بناتے ہیں پاکستان میں ویسی فلموں کو اجازت نہیں ملتی ۔ ڈرامہ 26 سے 36 اقساط پر مبنی ہوتا ہے جس کے لئے خاصی محنت اور طویل عرصہ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اس وقت ڈرامہ کرنے کا انکا موڈ بھی نہیں ۔ سرمد کھوسٹ نے کہا کہ اب وہ اپنے یوٹیوب چینل کھوسٹ فلمز میں تین مختلف نوعیت کی پرڈوکشنز سامنے لائیں گے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آنے والے ہفتہ میں ان کے بنائے گئے تین شوز کو ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جاسکے گا ۔

انہوں نے ان شوز کے نام بھی بتائے جن میں کھوسٹ ان ڈی کچن ، باادب کھوسٹ اور کھوسٹ ڈی ٹرانسلیشن شامل ہیں ۔

1 کھوسٹ ان دی کچن

سرمد کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا شوق کھانا ہے اور اچھی فلمیں دیکھنا اسی لیے انہوں نے ایک شو کچن کے لحاظ سے ڈیزائین کیا ہے ۔

2 کھوسٹ دی ٹرانسلیشن

یہ شو ہوگا تھوڑا کامیڈی جس میں سرمد لگائیں گے پنجابی اور انگلشن کا تڑکہ ۔۔

3 باادب کھوسٹ

اس شو میں سرمد ادب سے متاثر نظر آتے ہیں اور مختلف کتابوں کے اقتباسات ، شاعری پڑھتے دیکھائی دیں گے۔

انہوں نے شوز کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ انہیں کھانا بنانا ، کہانیاں ، شاعری اور پنجابی زبان پسند ہے اس لیے انہوں نے ان پر مبنی شوز بنائے ۔

سرمد کھوسٹ نے اپنے ڈراموں شاشلک سے لے کر تیری رضا تک انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے غیر معمولی فلمیں جوائے لینڈ ، زندگی تماشہ اور منٹو بھی بنائیں۔

manto

ZINDAGI TAMASHA

SARMAD KHOOSAT

Joyland

Shashlik

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div