کیماڑی میں پراسرار اموات، محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد مانگ لی

علی محمد لغاری گوٹھ میں پراسرار بیماری سے 19 افراد انتقال کرچکے ہیں

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد کی درخواست کردی۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں، جس میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ضلع کیماڑی میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد کی درخواست کردی۔

مزید جانیے: کراچی میں پراسرار بخار سے 19 افراد انتقال کرگئے

ڈی ایچ او کیماڑی نے ڈی جی انوائرنمنٹ، کلائمٹ چینج اینڈ کوستل ڈیولپمنٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں، کچھ فیکٹریوں سے مبینہ طور پر نکلنے والا فضلہ و گیسز واقعات اور اموات کا سبب بن رہے ہیں۔

خط میں ڈی ایچ او کیماڑی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو محکمہ ماحولیات کی فوری مدد درکار ہے۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ اموات کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، سیمپلز لینے کیلئے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے۔

health issues

sindh health department

Tabool ads will show in this div