لاہور: مالکان کا کم سن ملازمہ پر مبینہ تشدد، آگ بھی لگادی

دو پولیس آفیسر بھائیوں اور ان کی بہن کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر مالکان نے تشدد کے دوران جلادیا۔

بھٹہ چوک میں چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مالکان نے کم سن ملازمہ پرمبینہ تشدد کرکے آگ بھِی لگادی۔ مریم کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں۔

متاثرہ لڑکی مریم کا کہنا ہے کہ دوسال سے سب انسپکٹراکمل اورسب انسپکٹرندیم کی بہن کے گھرملازمت کررہی تھی ، ورثاء کہتے ہیں انصاف دیا جائے۔

ملزم معاملہ دبانے کے لئے15 روزتک بچی کاعلاج گھر پر کرتے رہے، متاثرہ ملازمہ کا الزام ہے اس حالت میں بھی کام لیا جاتا رہا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے ملزمان کوسخت سزا دینے کی سفارش کردی۔

پولیس نے دو پولیس آفیسر بھائیوں اور ان کی بہن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں وقوعہ کی تاریخ بیس جنوری درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے بچی میواسپتال میں زیرعلاج ہے، آگ دانستہ طور پرلگائی گئی یا حادثہ تھا تفتیش سے واضع ہوگا،ملزموں کوجلد گرفتار کرلیں گے۔

LAHORE POLICE

DOMESTIC VIOLENCE

Tabool ads will show in this div