امریکی گلوکار Akon نے مرد کو عورت سے بالا دست قرار دے دیا
امریکہ کے مشہور گلوکار اکون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد نہ صرف عورت سے بالاتر ہے بلکہ بادشاہ ہے ۔
اکون نے حال ہی میں The Joe Budden Podcast میں شرکت کی ۔
اس پوڈ کاسٹ میں اکون نے مردوں اورعورتوں کے درمیان صنفی کردار کے فرسودہ تصور پر روشنی ڈالی ۔ان کا کہنا تھا کہ مرد سے ہی نئی زندگی وجود میں آتی ہے ۔ ہم ہی بادشاہ ہیں ۔ میں جہاں رہتا ہوں وہاں مرد سے بادشاہوں والا سلوک ہی کیا جاتا ہے ۔
وہاں کی عورتیں نہ ہی مردوں سے مقابلہ کرتی ہیں اور نہ ہی بربری کے حقوق کے لیے لڑتی ہیں کیونکہ وہ اپنے کردارسے بخوبی واقف ہیں ، وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ عورت اور مرد کبھی برابر نہیں ہوسکتے ۔
گلوکار نے مزید کہا اگر کردار کا لفظ عورت کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کا مطلب بہت صاف اور واضع ہے ۔ اگرانہیں کہا جائے کہ اپنے کردار کے بجائے ہمارا (مردوں ) کا کردار ادا کریں تو وہ کافی حیران پریشان ہوجاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا زندگی میں ایک بنیادی کرداراورمقام ہوتا ہے . اگر عورت اپنے اس مقام کو نہ سمجھے تو ہر کوئی الجھن کا شکار جاتا ہے ۔ اکون کا کہنا تھا کہ عورت کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بحیثیت عورت اس کا کردار مرد کا ساتھ دینا اوراس کی حمایت کرنا ہے ۔ مرد اس کائنات کا بادشاہ ہے عورت کا کبھی بھی مرد سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔