پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کی ٹیگ لائن تبدیل کردی
پی سی بی نے پی ایس ایل ایٹ کی ٹیگ لائن تبدیل کرکے ”سب ستارے ہمارے“ رکھ دی۔
رمیزراجہ دور میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیگ لائن ”سوچ ہے آپ کی“ رکھی گئی تھی لیکن پی سی بی میں تبدیلی آئی تو سوچ بھی بدل گئی۔ نئی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کی نئی ٹیگ لائن سب ستارے ہمارے متعارف کرا دی ہے۔
پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے 19 مارچ تک سجے گا، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے، ملتان میں بھی پانچ میچز ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 13 فروری کو ملتان میں دفاعی چیمپیئن لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ہوگا، ٹورنامنٹ میں 10 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 36 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔