امام الحق کی شادی کی خواہش پر شاداب خان کا دلچسپ ٹوئٹ

کپڑوں کے ٹرائلزکرکے تھک چکا ہوں، پاکستانی بلے باز

ساتھیوں کھلاڑیوں کو دلہا بنتے دیکھ کر امام الحق کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے۔

پاکستانی بلے باز امام الحق نے کُلہّ پہن کر تصویر شیئرکی اور بابر اعطم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کپڑوں کے ٹرائلزکرکے تھک چکا ہوں، لگتا ہے اب ہمیں بھی سوچنا پڑے گا۔

امام الحق کے ٹوئٹ پر ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے، شاداب خان نے جواب دیا مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو، مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرنا چاہتا ہے؟۔

امام الحق نے شاداب خان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے میں یہی سمجھتا تھا لیکن پھرمیں نے سوچا جب تیری ہوسکتی ہے تو اپنا کام بھی بن جائے گا۔

اسی دوران فواد عالم بھی کود پڑے اور لکھا کہ امام ڈرامے نہ کرو، سچ بتاؤ یہ کپڑے اپنے لئےمنتخب کرنے گئے تھے ناں؟۔

واضح رہے کہ کرکٹ سیزن میں بریک کے بعد اس وقت کرکٹرز کا ویڈنگ سیزن عروج پر ہے، فاسٹ بولرحارث رؤف اور شان مسعود نے ابھی حال ہی میں شادی کی ہے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہوگیا ہے۔

شادی کی امید تو امام لگائے بیٹھے ہیں لیکن جلد ہی شاہین شاہ آفریدی بھی دلہا بننے والے ہیں جو 3 فروری کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کریں گے۔

IMAM UL HAQ

PAKSITANI CRICKETER

CRICKETERS WEDDING SEASON

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div