ایک دن میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کی مالیت130ارب روپے بڑھ جاتی ہے

جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے بعد ملک پر بیرونی قرضوں میں کم از کم ڈھائی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی جمعرات کو ڈالر کی قدر پر لگایا گیا غیر اعلا نیہ ”کیپ“ختم کردیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوران ٹریڈنگ ڈالر 255 روپے تک جاپہنچا جو اس سے ایک روز قبل 230.89 روپے کا تھا یعنی ایک روز میں ڈالر کی قدر میں 24روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈالر 260 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی جمعرات کو ڈالر کی قدر پر لگایا گیا غیر اعلا نیہ ”کیپ“ختم کردیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوران ٹریڈنگ ڈالر 255 روپے تک جاپہنچا جو اس سے ایک روز قبل 230.89 روپے کا تھا یعنی ایک روز میں ڈالر کی قدر میں 24روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

بیرونی قرضوں میں اضافہ

ڈالر کی قدر بڑھنے کا بڑا اثر پاکستان پر بیرونی قرضوں کی مالیت پر بھی پڑتا ہے جس کی مالیت تقریباً130ارب ڈالر ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈالر کی قیمت کم از کم 250روپے ہوگی جس کا مطلب ہے کہ 230.89 روپے کے مقابلے میں 250روپے کے حساب سے ایک دن میں بیرونی قرضوں میں 2ہزار500ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے. اور اگر ڈالر کی قیمت 255 روپے ہوتی ہے تو بیرونی قرضوں کی مالیت میں ہونے والا اضافہ3ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان اپنی 80 فیصد تک مصنوعات کا خام مال باہر سے منگواتا ہے جس کی قیمت میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے اضافہ ہوجائے گا اور اس کے نتیجے میں اس خام مال سے تیار ہونے والی اشیاء کی لاگت بھی بڑھ جائے گی۔جب کہ جو تیار مصنوعات باہر سے آتی ہیں اس کی قیمت بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی صورت میں اسی تناسب سے بڑھ جائے گا

کیا ڈالر کو کھلا چھوڑنا درست فیصلہ ہے؟

معاشی ماہرین کا اس پر اتفاق ہے کہ ڈالر کو مارکیٹ میں طلب ورسد کی بنیاد پر کھلا چھوڑنا چایئے آئی ایم ایف کی بھی بنیادی شرطوں میں یہ شرط شامل ہے کہ ڈالرکی قدر مارکیٹ میکنزم کے مطابق ہونا چاہیے لیکن حکومت نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت منجمد کی جس کے نتیجے میں بلیک مارکیٹ وجود میں آگئی اور سارے سودے بلیک میں ہونے لگے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے میں نقصان نہیں ایک آدھ دن غیر معمولی صورتحال ہوگی پھر اصل قیمت پر ڈالر ٹریڈ ہونے لگے گا۔

DOLLARS

US dollars

Pakistan loan

تبولا

Tabool ads will show in this div
خالد محمود أحمد علي بت Jan 27, 2023 01:41am
Dar sb me agr ghairt he to khud kashi kr len

تبولا

Tabool ads will show in this div