دیر، برفانی گلیشئر کی زد میں آکر 4 افراد بہہ گئے

چاروں افراد مویشی تلاش کرنے گھر سے گئے تھے

دیر کے علاقے بارکند سمسو عشیری درہ کے مقام پر برفانی گلیشئر کے زد میں آکر چار افراد بہہ گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سخت سرحدی اور برفباری میں چاروں افراد کی تلاش جاری ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق واقعہ کل بدھ 25 جنوری کو پیش آیا، جب گھر واپس نہ پہنچنے پر علاقہ مکین تلاش کیلئے نکلے۔ چاروں لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ہیلتھ عملہ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔

ضلعی ریسکیو افیسر شاہ ولی خان کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد جنگل میں مویشی تلاش کرنے گھر سے گئے تھے، ممکنہ ہے کہ برفانی تودے کے نیچے آگئے ہوں۔

لاپتا افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، جو قریبی جنگل میں موجود تھے۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی جانب سے چاروں لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

DIR INCIDENT

GLACIER MELTED

WINTER AND SNOW

Tabool ads will show in this div