کراچی میں زیر تعمیر پل گرگیا، متعدد مزدور زخمی

نصرت بھٹو کالونی سے منگھوپیر جانے والے راستے پر ٹریفک جام

کراچی میں نیا ناظم آباد کے قریب زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ گر گئی۔

شٹرنگ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شٹرنگ بھرائی کے دوران گری جس کے باعث سیمنٹ سڑک پر پھیل گیا۔

پل گرنے کے باعث نصرت بھٹو کالونی سے منگھوپیر جانے والے راستے پر ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مزدور زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرتعمیر پل کی بھرائی کام جاری تھا، وزن پڑنے سے شیٹرنگ گرگئی۔

Karachi bridge collapsed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div