دو سال بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ بحال

میرا اکاؤنٹ معطل کرنے سے فیس بک کو اربوؓ دالر کا نقسان ہوا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

فیس بک انتظامیہ نے 2 سال کی پابندی کے بعد سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔

نومبر 2020 میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی تھی، 6 جنوری 2021 کو جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے عمل کے دوران مشتعل افراد نے ایوان نمائندگان کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔

واقعے کے بعد فیس بُک انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا، تاہم 2 سال بعد اب اسے بحال کردیا گیا ہے۔

فیس بُک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے دوبارہ قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا تو ابتدا میں ان کے مواد کو ہٹا دیا جائے گا۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ان کا اکاؤنٹ مزید 2 برس تک کے عرصے کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

اکاؤنٹ کی بحالی پر دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ معطل ہونے کی وجہ سے فیس بک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور اب اعلان کیا جا رہا ہے کہ پلیٹ فارم میرا اکاؤنٹ بحال کر رہا ہے۔

Donald Trump

FACE BOOK

Meta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div