ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بارٹرپنگ ہوئی

**ملک میں بجلی کے بریک آؤٹ پر این ٹی ڈی سی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیئس جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا تھا۔ فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے پانچ سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگیئں۔**

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 23 جنوری بروز پیر بجلی کا بریک آؤٹ علی الصبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیدا ہوا۔

فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرپنگ کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کا بریک آؤٹ ہوا، این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کا سسٹم بیٹھ گیا، فریکوئنسی مسئلے کے باعث 11356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے خارج ہوگئی۔

جاری رپورٹ میں یہ بھی نشاہدہی کی گئی کہ خرابی دور کرنے کیلئے تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔

اس دوران تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔ تاہم شام 5 بجے منگلا کا سسٹم بحال ہوا تو بجلی کی واپسی ممکن ہوسکی۔

power break down

Pakistan Power Crisis

ELECTRICITY ISSUE IN PAKISTAN

NATIONAL GRID ISSUE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div