الیکٹرانک پاسپورٹ کی فیس کتنی ہوگی؟
ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کئےجائیں گے
حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا ہے، بیان کے مطابق ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کئے جائیں گے۔
ای پاسپورٹ کی کیٹگری میں 5 سال سے 10 سالہ معیاد تک کے مختلف پاسپورٹس شامل کیے گئے ہیں۔
پانچ سالہ میعاد کے چھتیس صفحاتی عام پاسپورٹ کی فیس نو ہزار روپے، چھتیس صفحاتی ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس پندرہ ہزار ہوگی۔
دس سالہ میعاد کے چھتیس صفحاتی عام ای پاسپورٹ کی فیس ساڑھے تیرہ ہزار، چھتیس صفحاتی عام ای ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس ساڑھے بائیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
بہتر صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس چوبیس ہزار سات سو پچاس روپے، جب کہ بہتر صفحات کےعام ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس ساڑھے چالیس ہزار روپے ہوگی۔