وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی میں گفتگو

وزیراعظم پاکستان کو اپنے طیارے میں لے گئے،اہلخانہ سےملاقات کروائی

متحدہ عرب امارات کےصدرمحمد بن زاید آل نہیان رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے چاندنہ ائرپورٹ پر معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یو اے ای کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہوئی، پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

پرتپاک استقبال پر مہمان صدر نے تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔

مہمان صدر نے وزیر اعظم پاکستان سے والہانہ محبت کا بھی اظہار۔ بعد ازاں یو اے ای صدر نے شہباز شریف کو اپنے ہمراہ طیارے میں لے گئے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ان کی ملاقات کروائی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر یو اے ای کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

معزز مہمان کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ صدر یو اے ای نے استقبال کیلئے رحیم یار خان پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے سابق صدر شیخ سلطان بن حمدان رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ سرکاری سطح پر چولستان میں ایک ہفتے قیام سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے 12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات گئے تھے اور انہوں نے شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ملاقات کے دوران پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کے ساتھ مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔

ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید بتایا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے حامل قومی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں 19 دسمبر کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’ابوظبی نے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے باعث کیا‘۔

UAE CROWN PRINCE

UAE PRESIDENT IN PAKISTAN

RAHIM YAR KHAN VISIT

PM SHEHBAZ SHARIF IN RAHIM YAR KHAN

Tabool ads will show in this div