وزیراعظم سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات
وزیراعظم نے محسن نقوی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔