وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسے تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گی،ترجمان

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے۔

ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

ASIF ALI ZARDARI

PDM

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div