پاکستان میں نظرانداز کئے جانے والا ایک اور کرکٹر امریکا کے لیے کھیلے گا

سعد علی کو انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن موقع ہی نہیں دیا گیا
Jan 25, 2023

فرسٹ کلاس کرکٹر سید سعد علی بہترین کاڑکردگی کے باوجود موقع نہ دیئے جانے پر امریکی ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

سعد علی نے بتایا کہ وہ 2007 سے 2021 تک پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ رہے، انگلینڈ لیگ کے دوران امریکا سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی، میں نے صرف اپنے کوچ اعظم خان سے مشورہ کیا، انہوں نے کہا تم جاؤ اور پھر میں نے پیشکش قبول کرلی۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا افسوس ہے ، میری روزی روٹی کرکٹ ہے، ڈپارٹمنٹ ختم ہوچکے تھے اس لئے مستقبل کے لئے کچھ کرنا تھا۔

سید سعد علی نےکہا کہ انہوں نے لگاتار بے قدری اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکن کرکٹ کی پیش کش قبول کی، سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کے مجھے نا کھلانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی، نا کسی نے اس وقت روکا اور نا آج تک کسی نے پوچھا کہ کیوں گئے۔

سعد علی نے مزید بتایا کہ پاکستان میں موقع نہیں ملا، 2024 تک امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے اہل ہوجاؤں گا، اب امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ سعد علی سے پہلے سمیع اسلم اور اھسان عادل بھی امریکا جاچکے ہیں۔

Pakistani cricketer

saad ali

Tabool ads will show in this div