فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور

پولیس نے رہنما تحریک انصاف فراز چوہدری کو رہا کر دیا

عدالت نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

جہلم کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف فراز چوہدری کو 50 ہزار کے مچلکے کی ہدایت کی۔ عدالتی حکام کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو رہا کر دیا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فراز چوہدری نے سڑک بند کردی تھی جس پر پولیس نے اُنہیں حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے کہ بدھ کی علی الصبح فواد چوہدری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ماتحت عدالت سے ان کا راہداری ریمانڈ لے لیا گیا۔

PUNJAB POLICE

FAWAD CHAUDHARY ARRESTED

Tabool ads will show in this div