غیر ضروری سوالات جنہیں پوچھنے سے گریز کرنا چاہیے

لوگوں کی رازداری کا احترام کریں

اکثر لوگ انجانے میں ایک دوسرے سے نجی اور سماجی زندگی سے متعلق ایسے سوالات کر بیٹھتے ہیں جن کی نوعیت انتہائی نا مناسب اور غیرضروری ہوتی ہے ۔ اور ایسے غیر اخلاقی سوالات سے نہ صرف لوگوں کی پرائویسی میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے ۔

اس قسم کے سوالات دوسروں سے پوچھنے سے گریز کریں ۔

نئے شادی شدہ جوڑے سے سوال

کب تک خوشخبری سنا رہے ہو؟

تعلیم یافتہ نوجوان سے سوال

کہیں نوکری وغیرہ شروع کی ؟

رہائش کے لیے اپنے گھر کی متلاشی سے سوال

اپنا گھر لینے کا کب تک ارادہ ہے؟

پیدل سفر کرنے والوں سے سوال

اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی کب لو گے؟

کنواری لڑکی سے سوال

رشتہ کی کہیں بات چلی؟

آپ کے ان بے تکے سوالات کسی دوسرے کے لیے شدید ڈپریشن کا باعث بن سکتے ہیں لہذا ایسے نا مناسب سوالات پوچھنے سے ہر صورت گریز کریں ۔

depression

mental health

personal life

questions avoid to ask

unnessary questions

professinal life

social life

Tabool ads will show in this div