پشاور: سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی

فریقین کے درمیان10لاکھ روپے کی رقم پر تنازع تھا

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی۔

نواحی علاقے شیخ محمدی میں سودی کاروبارکی لین دین پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ فریقین کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم پر تنازع چلا آرہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

kpk police

murder case

Tabool ads will show in this div