تحریک انصاف کے مزید 43 رہنما ڈی نوٹیفائی کردیئے گئے

ا‏سپیکر قومی اسمبلی نے 43 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے

تحریک انصاف کے مزید تینتالیس رہنما قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے باقاعدہ ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ا‏سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 43 ڈی نوٹیفائی نہ ہونے والے ارکان کو قومی اسمبلی میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

Tabool ads will show in this div