’’سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو کرتے‘‘

کوئی سیاستدان کسی دوسرے کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتا،وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی بدلہ لینا ہوتاتو ساری پی ٹی آئی جیل میں ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پیشیوں پر آتے رہے، نواز شریف نے اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں نہیں دیں، شاہد خاقان عباسی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی وزرا دو دن پہلے بتاتے تھے کہ کس رہنما کو کس دن گرفتار ہونا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی سیاستدان کسی سیاستدان کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتا، پی ٹی آئی رہنما 9 ماہ سے حکومت کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں، اگر سیاسی طور پر کسی کو گرفتار کرنا ہوتا تو پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیلوں میں ہوتے۔

Maryum Aurangzeb

FAWAD CHAUDHARY ARRESTED

Tabool ads will show in this div