فلم فقرے کا ’’چوچا‘‘ لوگوں میں کیوں مقبول ہے؟

ورون شرما کا کردار کے حوالے سے انکشاف

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم فقرے میں چوچا کا کردار نبھانے والے ورون شرما نے انکشاف کیا ہے کہ چوچا لوگوں کو اپنی معصومیت اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے بے حد پسند ہے ۔

ورون شرما کو بھارتی فلم مداح ان کے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

فلم فقرے میں اپنے کردار چوچا سے متعلق ورون شرما کا کہنا تھا کہ ہر گھر میں اور دوستوں کے درمیان ایک نہ ایک ’’چوچا‘‘ ہوگا جو انتہائی معصوم اور مضحکہ خیز ہوگا۔ جس کے مزاحیہ انداز سے ہر اک کا دل لگا رہتا ہوگا۔

اس حوالے سے ورون نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کیا ۔

کیپشن میں لکھا ایک ایسی فلم جو واقعی میرے لیے خاص ہے ۔ وہ فلم جس سے میرے سفر کا آغاز ہوا تھا۔ ایک کردار جو میرے نام سے ملتا جلتا ہے ۔

فلم فقرے کا تیسرا سیکوئل ایک بار پھر پردہ پر دھوم مچانے آرہا ہے جس میں پلکت سمراٹ ، ورون شرما ، ریچا چڈھا ، منجوت سنگھ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

فلم کی ریلیز 7 ستمبر کو متوقع ہے ۔

Bollywood actor

bollywood films

Fukrey 3

Varun Sharma

character Choocha

loved by all

Tabool ads will show in this div