شاہ رخ خان کی بڑی فلم، مگر اسکرینگ کی تقریب بہت چھوٹی
فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل اسکا بائیکاٹ کیا۔ انتہا پسند ہندوں کی جانب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا کو دھمکیاں دی گئیں۔۔۔
پٹھان فلم کی اسکرینگ کی سادہ اور چھوٹی تقریب ممبئی میں ہوئی ۔ جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل شاہ رخ خان ، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم سمیت پٹھان کی کرئیو نے شرکت کی اور فلم دیکھی۔ اس اسکرینگ میں دیپیکا بھی انتہائی سادہ لباس میں ملبوس دیکھائی دیں جبکہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کالے رنگ کے پینٹ شرٹ کو زیب تن کیا ہوا تھا ۔
بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا ڈر کہیے یا فلم کی بائیکاٹ کیے جانے کےفیصلے کا خوف ۔۔ شاہ رخ نے بڑے پردے پر 4.5 سال بعد انٹری دی ، تو اس سے قبل ہی شاہ رخ اور دیپیکا کے گانے بے شرم رنگ سے تہلکہ مچا دیا ۔
باقاعدہ یا روایتی طور پر جیسے کسی بھی بالی وڈ فلم کی پروموشن یا تشہیر کی جاتی ہے ، پٹھان فلم کی پروموشن صرف ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کی گئی ۔ شاہ رخ خان ، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نے میڈیا انٹرویوز کا حصہ بننے سے معذرت بھی کی اور فلم کی تشہیر کے لئے کوئی انٹرویو نہ ہوسکا۔ تاہم اس کے باوجود بھی اس فلم کا چرچا رہا ۔
یہاں تک کہ فلم کی ایڈوانس بکنگ نے بھی کئی ریکارڈز توڑ دیئے ۔