صحیح کا ہوگا صحیح ، غلط کا ہوگا غلط۔۔ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری

سلمان خان کے فینز کو انکی نئی آنے والی فلم کا شدت سے انتظار ہے

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری کردیا ، فلم میں سلمان خان ایکشن کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔۔

طویل انتظار کے بعد سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے رومنس کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کے ٹیزر کا آغاز ہوتا ہے پہاڑوں کے درمیان ایک سڑک سے لمبے بالوں میں سلمان خان گزرتے ہیں۔ پھر ایک ٹرین کا منظر ہے کہ جس میں چھلانگ لگا کر سلمان خان ٹرین میں فائٹ سینز کرتے ہیں۔ فلم کے اسی ٹیزر میں بالی وڈ کے سلو میاں پوجا ہیگڑے سے رومنس کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

گذشتہ برس اگست کے مہینے میں سلمان خان نے کسی کا بھائی کسی کی جان میں اپنی لک کے حوالے سے ایک تصویر ریلیز کی ۔

فلم اس عید کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائیگی ۔ اس سے قبل 2021 میں سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز ہوئی جو کہ بری طرح ناکام ہوئی ۔ اسی سال سلمان خان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ٹائیگر 3 بھی ریلیز کی جائیگی ۔ جس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔

Salman Khan

bollywood films

Upcoming Movie

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan

Tabool ads will show in this div