پرویز الہیٰ گبھراہٹ کا شکار، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرلیا

سب کو جوڑ کر چلنے کی کوشش کی لیکن کچھ افراد نے میری بات نہیں سنی، چوہدری شجاعت

پنجاب میں نگران حکومت کے آتے ہی چوہدری پرویزالہیٰ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے شجاعت حسین سے رابطہ کرکے دوبارہ رواداری کا پیغام بھیجا ہے۔

پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے انتظامات سنبھالتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کرلیا ہے۔

پرویزالہیٰ کی جانب سے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا گیا، جس میں ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کرنے کا پیغام پہنچایا گیا، پرویزالہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے آپ ہمارے خلاف نہ کریں۔

جواب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی تخریبی سیاست پریقین نہیں رکھتا، ہمیشہ سب کو جوڑ کر چلنے کی کوشش کی لیکن کچھ افراد نے میری بات نہیں سنی۔

PERVEZ ELAHI

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

Raul Wolak Jan 27, 2023 01:06pm
Incredible doesn't even begin to describe it. https://bit.ly/vbhdch83
Tabool ads will show in this div