مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی ارکان کورہائش گاہیں خالی کرانے کیلئےایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، ذرائع

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کورہائش گاہیں خالی کرانےکیلئےایک ہفتےکی مہلت دیدی گئی ہے، اور پارلیمنٹ لاجز میں مستعفی ارکان کو بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

PTI

PARLIAMENT LODGES

PTI RESIGNS

Tabool ads will show in this div