امپورٹڈحکومت مجھےکبھی گرفتاری نہیں کرسکتی، عمران خان

22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کرسکتی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک بنانا ری پبلک بننے جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ایسے مقام تک جانے سے روکا جاسکے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کے کارکن ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کرسکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

IMRAN KHAN

Fawad Chodhary

FAWAD CHAUDHARY ARRESTED

Tabool ads will show in this div