آسکرز ایورڈ کی نامزدگیوں کا اعلان؛ ’جوائے لینڈ‘ جگہ نہ بناسکی

جوائے لینڈ کو انٹرنیشنل فلمز کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا تھا

** کئی بین الاقوامی فلمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکرز ایوارڈ کی حتمی نامزدگی میں جگہ نہ بناسکی۔**

دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ ’آسکرز‘ کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا۔

95 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

جوائے لینڈ کا سفر ختم

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو رواں سال آسکرز کی انٹرنیشنل فلمز کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حتمی فہرست میں جگہ نہیں بناسکی۔

اس کیٹگری میں جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجئیم کی ’کلوز‘، پولینڈ کی ’ای او ’اور آئرلینڈ کی ’دی کوائٹ گرل ’ نامزد ہوئی ہے۔

’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ سب سے آگے

مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کے حوالے سے سائنس فکشن فلم’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس’ سب سے آگے ہے جسے 11 شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ اور ’دی بینشیز آف انیشیرن‘ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔

بیٹ مین، ایواٹار، بلیک پینتھر اور ٹاپ گن کا مقابلہ

رواں برس آسکرز ایوارڈ کی ویژول ایفیکٹس کیٹگری میں دی بیٹ مین، ایواٹار، بلیک پینتھر اور ٹاپ گن کے سیکیوئل کا مقابلہ ہوگا۔

بھارتی فلم ’آر آر آر‘ بھی کامیاب

95 ویں ایکیڈمی ایوارڈز میں ’آر آر آر ’ کے مشہور گانے ’’ناتو ناتو‘’کو اوریجنل سانگ کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔

’’ناتو ناتو‘‘ کا مقابلہ ’ٹاپ گن،میورک ’کے ’ہولڈ مائی ہینڈ‘، ’بلیک پینتھر وکانڈا فارایور ’کے ’لفٹ می اپ ’اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس ’کے ’دس از لائف ’سے ہوگا۔

Joyland

Pakistani film Joyland

oscars awards

The Academy

Tabool ads will show in this div