پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج

وجاہت الہیٰ اور موسی الہیٰ پر سوشل میڈیا پر ایم پی اے، ایم این اے کےمبینہ اغواء کی سازش کا الزام ہے

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے رشتہ دار وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان ے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کوغائب کرنے کی گفتگوکی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div